ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیلیے بیرونی قرضے: فرانس سب سے آگے، چین اور امریکا بھی شامل

اسلام آباد:پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران بیرونی ذرائع سے کل 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی مالی امداد موصول ہوئی ہے۔ اس رقم میں سب سے زیادہ قرضہ فرانس نے فراہم کیا جب کہ چین اور امریکا بھی اہم قرض دینے والوں میں شامل ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے فروری تک پاکستان کو بیرونی ذرائع سے 4.9 ارب ڈالر کی امداد موصول ہوئی۔ اس مدت میں فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔ چین نے 9.9 کروڑ ڈالر جب کہ امریکا نے 4 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی۔

اسی مدت میں امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر کی امداد موصول ہوئی۔ امدادی ممالک سے کل 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا۔ سعودی عرب نے 12.3 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جب کہ کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔

جولائی سے فروری تک پاکستان کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.09 ارب ڈالر فراہم کیے جب کہ عالمی بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ دیا۔ چین کے بینکوں نے بھی اس مدت میں 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔

پاکستان کا رواں مالی سال (جولائی 2023 سے جون 2024) کے لیے بیرونی ذرائع سے 19.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف تھا،تاہم پہلے 8 ماہ میں صرف 4.9 ارب ڈالر ہی موصول ہو سکے، جو ہدف کے مقابلے میں کم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں