ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ  جاری، حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

بیت المقدس: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ  جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل اور ان کی اہلیہ خان یونس میں واقع ایک خیمہ پناہ گاہ میں عبادت کے دوران ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فورسز کے حملے میں کم از کم 634 فلسطینی شہید ہو ئے ہیں،  حملہ اس وقت کیا گیاجب تمام فلسطینی رمضان کے مہینے میں عبادت میں مصروف تھے، صیہونی فورسز نے ایک بار پھراپنی وحشیانہ کارروائیاشروع کرتے ہوئےفلسطینیوں بمباری  شروع کردی ہے۔

حماس نے  کہا کہ “صلاح البردویل، ان کی اہلیہ اور دیگر شہداء کا خون ہماری آزادی کی جدوجہد کو مزید قوت بخشے گا، دشمن ہمیں کمزور نہیں کر سکتا۔”

ایک بار اسرائیلی  جارحیت شروع ہونے کے بعد غزہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شدید اور وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “جب سے اسرائیل نے جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کیے ہیں، تب سے شہری آبادی، اسپتالوں، اسکولوں اور مساجد کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”

خیال رہےکہ  اسرائیل نے یکم مارچ سے غزہ میں بجلی، ایندھن اور انسانی امداد کی سپلائی روک رکھی ہے اور بدھ کو دوبارہ زمینی فوجی کارروائی کا آغاز کیا، اسرائیلی افواج نے ان علاقوں میں دوبارہ داخل ہونا شروع کر دیا ہے، جہاں وہ جنوری میں ہونے والی تقریباً دو ماہ کی جنگ بندی کے دوران پیچھے ہٹ گئی تھی۔

واضح رہےکہ صیہونی فورسز کی جارحانہ کاروائیوں میں جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 50,000 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں