ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصری جنگلی بلی اسرائیلی فوجی اڈے پر  حملہ ، متعدد فوجی زخمی

تل  ابیب: ایک حیران کن واقعے میں مصری جنگلی بلی، جسے “لِنکس” کہا جاتا ہے، اسرائیلی فوجی اڈے میں گھس گئی اور کئی فوجیوں کو زخمی کر دیا، یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور وسیع پیمانے پر زیر بحث ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  متعدد فوجیوں نے رپورٹ درج کرائی کہ انہیں سرحدی علاقے میں ایک جنگلی جانور نے کاٹ لیا، اسرائیلی وائلڈ لائف انسپکٹرز نے بالآخر اس جانور کو پکڑ کر ایک خصوصی اسپتال منتقل کر دیا، تاہم اس کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

مصری لنکس کی خصوصیات

یہ جنگلی بلی 60 سے 90 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے، اس کا وزن 8 سے 20 کلوگرام تک ہوسکتا ہے، اور یہ آدھے میٹر تک اونچی کھڑی ہو سکتی ہے۔ اس کے تیز دانت، نوکیلے پنجے اور شاندار چھلانگ لگانے کی صلاحیت اسے ایک خطرناک شکاری بناتے ہیں۔

یہ جانور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑ سکتا ہے اور عام طور پر چوہے، جنگلی خرگوش، پرندے، ہرن، بندر، بھیڑ اور بکریوں پر حملہ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل

لنکس کے حملے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے اس واقعے کو دلچسپ اور غیر معمولی قرار دیا، کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے کہ “اب قدرت بھی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہو چکی ہے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی  انتہا پسند حکومت ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اصل ذمہ دار ہے،یہ اسرائیلی حکومت نے اندرونی سیاسی وجوہات کی بنا پر معاہدے سے انحراف کیا اور اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔”

انہوں مزید کہا گیا کہ “اسرائیلی حکومت نے اپنے قیدیوں کو نظرانداز کر دیا ہے اور ان کی بحفاظت واپسی کی پرواہ نہیں کی۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں