ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیکا ایکٹ 2016کے تحت راولپنڈی میں دوسرا مقدمہ درج

راولپنڈی: پیکا ایکٹ 2016 کےتحت راولپنڈی میں دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کی سب سکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا۔

متن مقدمے کے اندراج کے مطابق ملزم نے رانگ پارکنگ پر کھڑی گاڑی کر اٹھانے کی ویڈیو بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل کی، گاڑی کا قانون کے مطابق رانگ پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کی گئی۔

متن مقدمے میں بتایا گیا کہ گاڑی دکان کے باہر کھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی، دکان مالک نے ٹریفک پولیس کے خلاف عوام میں نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے لیے وائرل کی، ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابل تعزیز جرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں