ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، ایک بار پھر حماس کو دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں علاقے پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کرتی رہی تو “دباؤ بڑھایا جائے گا”۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں ہزاروں اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ کی برطرفی پر۔

نیتن یاہو حکومت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے کیونکہ اسرائیل کے اندر اور باہر مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے، غزہ میں فوجی کارروائیوں میں شدت آ سکتی ہے، جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 اقوام متحدہ نے شام میں تنازع کے بڑھنے پر تشویش ظاہر کی ہے اور عالمی برادری سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہےکہ  غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک50 ہزار سے تجاوز  کرگئی ہے شہدا کی تعداد۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں