کوئٹہ: پاک ایران راجئے کراسنگ پوائنٹ کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر 31 مارچ سے 2 اپریل تک مکمل بند رہے گا، بارڈر تین دن کے لئے تمام قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا رہنے کا خدشہ ہے۔