ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تیزرفتار منصوبے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک تیز رفتار منصوبے کی منظوری دے دی جس میں مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ 51-100 فیصد حصص کی ڈی انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔

اسحق ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے قابل عمل سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔نائب وزیر اعظم  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانا ایک ترجیح ہے کیونکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں