ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر پر وزیراعظم اور صدر کو نوٹس

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف درخواستوں پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف الیکشن کمشنراور 2 الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرزکی درخواست پر سماعت کی،عمر ایوب خان اور شبلی فراز نے تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے وفاق، صدر،وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنر سمیت دیگرحکام کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیئے۔ وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے گئے۔

دوران سماعت معزز جج نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتیوں کا عمل شروع ہوا ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ابھی تک پراسیس اسٹارٹ نہیں کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہونی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان مدت ختم ہونے کے باوجود کام کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں