ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کو سحری اور افطاری کے علاوہ کچھ سنجیدہ بھی سوچنا چاہیے،مرتضیٰ وہاب

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سحری اور افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ بھی سوچنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر گورنر سندھ کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، انہیں سحری افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ سوچنا چاہئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب 100 ارب لا رہے ہیں، پتا نہیں کب آئیں گے، راستے میں ہیں، دسواں دن ہوگیا ہے اب تک 100 ارب روپے سندھ کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں