ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا



کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پیر کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری چنگ کے قریب پیر کی شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے راہگیر پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ محمد جمیل ولد عبدالرحیم کورنگی ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں