ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیرستان سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت 

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔  

ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64″  قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے-

ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔

ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں، تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،  ہنگو فارمیشن کے ذخائر،سپنوام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے مارچ اور فروری  میں وزیرستان سے گیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں