ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے، عظمیٰ بخاری



لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے اور آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے اور عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں