ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلز ٹیکس وصولی کیلیے چینی کی کم از کم قیمت مقرر



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے مقامی سطح پر تیار ہونے والی چینی کی کم از کم قیمت مقرر کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔

اسی طرح، پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع کردہ چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت کے تعین کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں