ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل  کردیا



کراچی:

شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے اورخاتون کے قتل کا واقعہ غیرت کے نام پرپیش آیا ہے۔  پولیس ملزم شوہرغلام علی کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں