ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے اہلیہ کی موت اور دبئی حادثے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف فلمساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے پانچ سال بعد ایک انٹرویو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری دیوی کو طویل عرصے سے بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی، اور وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اکثر سخت ڈائٹنگ کیا کرتی تھیں۔ بونی کے مطابق، سری دیوی نمک کے بغیر کھانا کھاتی تھیں اور کئی بار بھوکی رہا کرتی تھیں اور کئی بار بیہوش بھی ہو جایا کرتی تھیں۔

بونی کے مطابق سری دیوی کی یہی کریش ڈائٹ اور بیہوش ہوجانے کا مسئلہ ان کی اچانک موت کا سبب بنا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز اداکارہ اس قدر سخت ڈائٹ اسے روکتے تھے تاہم وہ اسے جاری رکھتی تھیں۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بونی کپور نے یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کی موت کے بعد انہیں دبئی پولیس نے 24 سے 48 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور متعدد سوالات کیے گئے۔ اس دوران انہوں نے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ بھی دیے، تاہم بعد میں دبئی پولیس نے ان کی موت کو حادثاتی قرار دے کر بونی کپور کو کلین چٹ دے دی۔

اداکار ناگرجنا نے بھی ایک واقعہ بتایا کہ سری دیوی ایک فلم کے دوران واش روم میں گر گئی تھیں اور ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، جو ان کے کریش ڈائٹ کا نتیجہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں