ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

A post shared by Somoy English (@en.somoynews.tv)

31 سالہ بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم ’’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ یہ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے کی تھی۔

خیال رہے کہ مذکورہ مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بعد ازاں بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نصرت فاریہ کی گرفتاری اُن مظاہروں اور اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں