ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نئی ٹیرف پالیسی کا جلد اعلان کریں گے،اویس لغاری

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ وزیراعظم صنعتوں کو مزید مسابقتی بنانے کیلئے ایک نئی ٹیرف پالیسی کا جلد اعلان کریں گے۔انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک انرجی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گزشتہ سال صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اکتیس فیصد سے زائد کمی کی ہے۔

وزیر توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے نقصانات میں کمی حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے اور انہوں نے گزشتہ چند ماہ میں فرنس آئل پر مبنی تین ہزار میگاواٹ کے پلانٹس بند کئے ہیں۔سردار اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان میں ستائیس ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو اگلے دو سے تین ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں