ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور میں انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر حملہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔”

انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔”

محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں