ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو سازگارماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،رانا تنویر

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مال مویشیوں کی دیکھ بھال ، خوراک کی فراہمی ، مالی امداد اور منڈی تک رسائی کی خدمات میں بہتری کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں افزائش حیوانات کے شعبے کی ترقی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مویشی بانی محض زراعت کا ایک حصہ نہیں ہے بلکہ یہ دیہی گزر بسر میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور معاشی بہتری کی ضامن ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں