ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف تجویز

وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف تجویز کردی۔سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کی 6 لاکھ سے زائد آمدن پر 2.5 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

سالانہ 12لاکھ سے زیادہ اور 22لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لیے 12لاکھ سے اوپر آمدن پر 11فیصد اور 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگےگا۔

سالانہ 22لاکھ سے زیادہ اور32لاکھ روپے سے کم آمدن پر 22لاکھ سے اوپر رقم پر 23 فیصد ایک لاکھ16 ہزار فکس ٹیکس ہوگا۔سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک آمدن پر 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد اور 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔41 لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں