ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشعال یوسفزئی کو سینیٹ الیکشن میں مشکلات؛ تجویز و تائید کنندگان پیچھے ہٹ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینیٹ الیکشن کی امیدوار مشعال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندگان نے دستبراداری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان اور پی ٹی آئی کی رہنما مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کیانچ پڑتال نہ ہوسکی۔

مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر اسکروٹنی آج ہونا تھی تاہم اُن کے تجویز و تائید کنندگان شکیل خان اور طارق محمود نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

تجویز و تائید کنندگان کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کی درخواست پر اسکروٹنی کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں