ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے ڈی بی رپورٹ، ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل پاکستان میں اہم کردار



اسلام آباد:

اے ڈی بی کی جانب سے ’’پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم‘‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں سسٹم کی بہتری میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی نے ٹیک انویسٹمنٹ کو ترجیح دی، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے 5 جی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

رپورٹ میں پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کی پالیسیاں اہم سنگ میل قرار دی گئیں جبکہ آئی ٹی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں ڈیجیٹل خواندگی اور اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے پر ایس آئی ایف سی کی تعریف کی گئی۔

رپورٹ میں پاکستان کو ڈیجیٹل ہب بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی اور اے ڈی بی کے باہمی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں