ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے

اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔

ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔

کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے”، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟”

Komal Meer’s Cosmetic Surgery  Acting in Goonj Under DiscussionKomal Meer’s Cosmetic Surgery  Acting in Goonj Under Discussion

بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔ 

Komal Meer’s Cosmetic Surgery  Acting in Goonj Under DiscussionKomal Meer’s Cosmetic Surgery  Acting in Goonj Under Discussion

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں