ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: ترک وزیر دفاع

ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گیولر نے انقرہ میں یومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یہ تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع نے خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں یاشار گیولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبوں، عسکری تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تقریب سے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے بھی خطاب کیا اور 1965 کی جنگ کو تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع ہماری جرأت، اتحاد اور قربانی کی لازوال علامت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں