اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، جبکہ کیس سے متعلق معلومات اور عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیسیلی ٹیشن سیل صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج کے لیے ہوگا۔
مزید یہ کہ سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی، اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھا جائے گا۔