ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئیوری کوسٹ میں دریائی گھوڑے کا کشتی پر حملہ، 11 افراد لاپتہ

ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ  کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے،  مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی ادارے دریا اور اس کے اطراف میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں،  دریا میں موجود دریائی گھوڑوں کی بڑی تعداد اور ان کے ممکنہ خطرات کے باعث سرچ آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر کشتی رانی کے تمام غیر ضروری سفر فی الحال معطل کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس غیر معمولی حادثے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں میں دریا کے قریب جانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل ہونے تک عوام کو دریا کے اطراف محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، بہت جلد لاپتہ افراد کو ڈھونڈ لیا جائے گا، تجربے کار افرادٹیموں میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں