ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا

ملتان: جلالپور پیروالا میں بند ٹوٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق دریائے چناب کے قریب قائم بند پر پانی کا دباؤ انتہائی بڑھ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون اور جلالپور تحصیل کے لیے مزید 50 کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق توقع ہے کہ آج رات تک تمام پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیلابی صورتحال سے متعلق نئی معلومات فراہم کیے جانے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جلالپور پیروالا میں بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث پاک فوج کو بھی امداد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا، جب کہ ہریکے زیریں اسٹریم اور فیروزپور زیریں اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں