نیویارک: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔