ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کل شدید موسلادھار بارش سے شہر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل شہر میں شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں موجود مون سون سسٹم اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں برقرار ہے، جو سمندری طوفان بننے سے قبل کا مرحلہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اور اس کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں ہے، اس شدت کے دوران ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔

انجم نذیر کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلا دھار بارش کا سبب بنتا ہے، سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،کل یہ سسٹم شہر کے قریب سے گزرے گا،کل کراچی کی صورتحال خراب رہ سکتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کل کراچی میں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، شہر میں انفرا اسٹرکچر خراب ہونے کے باعث سڑکوں پر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، شہری کچے انفرااسٹرکچر سے دور رہیں،تیزبارش کی صورت میں گھروں میں رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورے اسپیل کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں