ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں چین-پاکستان گدھا صنعت فورم کا آغاز

اسلام آباد میں چین-پاکستان گدھا صنعت کی ترقی سے متعلق فورم کا آغاز ہو گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینا اور گدھا صنعت میں جدید تحقیق، سرمایہ کاری اور عملی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

یہ فورم چائنا چیمبر آف کامرس ان پاکستان اور سانگ یانگ انڈسٹریل گروپ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جبکہ چینی سفارتخانے اور پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سرپرستی حاصل تھی۔

فورم میں ماہرین اور محققین نے گدھوں کی نسلی بقا، صحت مند افزائش، چین اور پاکستان میں گدھا صنعت کی ترقی، اس کے ضمنی مصنوعات کے مؤثر استعمال، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق، اور برانڈ سازی و مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ نے کہا کہ گدھا صنعت میں تعاون نہ صرف زرعی شعبے میں تنوع لانے کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرائی دینے کا ایک نیا موقع بھی ہے۔

فورم کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا، جو مستقبل میں مشترکہ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی منتقلی کی راہیں ہموار کریں گے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں