ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج بھی سمجھتا ہوں وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی، اب  کہنا تھا کہ اُمید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی اسپیڈ سےمتعلق اپنےوعدے کوپورا کریں گے،قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توسیاست نہیں کرتے مگرمخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے،تاریخی سیلاب کےاثرات عوام بھگت رہےہیں، سیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب متاثرہوئےہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، جب ایسے سیلاب آتے ہیں تو دنیا سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے،  آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک، سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

اُن کا سعودی عرب کےساتھ معاہدے کومثبت پیشرفت قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ، سعودی عرب پر حملہ تصور ہو گا ہم نے بھارت سے مقابلہ کرکے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے، بدقسمتی سے قدرتی آفت کے بعد اب تک عالمی سطح پرامداد کی اپیل نہیں ہوئی،عالمی سطح پرامداد کی اپیل کرنا سیلاب متاثرین کا حق تھا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، سندھ کے بھی کچےکےعلاقوں میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں