ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستونگ میں ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی  مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے  دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  ایک بوگی الٹ گئی  جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔

  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں