کراچی:۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کےلئے “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم شروع کردی ہے،اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جن کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس قرض کا دورانیہ 20سال ہوگا البتہ سبسڈی10سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔
مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔ بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3فیصد کی شرح سے کریں گے۔ صارف کو 20لاکھ تک قرض 5فیصد اور 35لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔