ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں گولا پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق 2زخمی ہوگئے

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کھیتوں میں پڑا پرانا گولا پھٹنے سے 4  بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل ماموند میں کھیت میں پرانا گولا پڑا تھا، اس دوران چند بچے وہاں پہنچے جو گولے کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے کھیلنے کے دوران گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی نیاز خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ سجاد ولد مجید عمر 18، 13 سالہ نوشاد ولد سید رحمٰن، 18 سالہ فواد ولد دلبر اور 15 سالہ جواد ولد یوسف شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں