ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب سے سپلائی مکمل بند: پشاور میں آٹے کو بحران شدت اختیار کرگیا

پشاور: پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صرف دو ہفتے کا اسٹاک رہ گیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی قیمت میں گزشتہ دن دوبارہ بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی صوبے میں آٹا بحران شدت احتیار کر رہا ہے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ صورت حال انتہائی گمبھیر ہو گئی ہے کیونکہ آٹے کا اسٹاک ختم ہونے کو ہے اور اگر سپلائی بروقت شروع نہیں ہوئی تو عوام کو آٹے کے حصول میں شدید ترین مشکلات درپیش آئیں گی۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے رٹ پیٹیشن صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

صوبائی اسمبلی میں پابندی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ہے، صوبے میں بحران کے پیش نظر بڑی تعداد میں ڈیلرز نے آٹے کا اسٹاک کر دیا ہے

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں