ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کیلیے ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات کے مثبت نتائج کی توقع ہے، اسحاق ڈار

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

برطانوی دارالحکومت میں وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ کی سنگین صورتحال عالمی ایجنڈے پر نمایاں رہی اور اس دوران ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ براہ راست گفتگو کی۔ اس ملاقات کے اثرات خطے میں کسی بڑے اور مؤثر فیصلے کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہر فورم پر اپنا مؤقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے اور دنیا نے پاکستان کی آواز کو نہ صرف سنا بلکہ اس پر سنجیدگی سے غور بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے مظلوم فلسطینی عوام کا مقدمہ اجاگر کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور ہم ہر سطح پر اس مؤقف کو جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر ملکی معیشت کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ معاشی حالات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات اور معاشی منصوبہ بندی کے نتیجے میں معیشت کو استحکام دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر ترقی پذیر معیشتوں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں بھی اپنا کردار ذمے داری کے ساتھ ادا کیا ہے اور یہی طرزِ عمل آگے بڑھتے ہوئے خطے میں امن اور ملکی خوشحالی کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں