ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹیم کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی قسط پر مذاکرات

اسلام آباد:  پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اہم مذاکرات جاری ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کی مقررہ شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر محصولات میں اضافے، غیر ضروری اخراجات پر قابو اور جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے اعداد و شمار کا تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی وفد نے فنڈ کے نمائندوں کو معیشت کے مختلف شعبوں میں حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا اور اصلاحات کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں خسارے پر قابو پانے، محصولات میں مزید اضافہ کرنے اور مالیاتی نظم و ضبط کے تسلسل پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے، جس کے بعد اگلی قسط کے اجرا کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر مؤثر انداز میں عمل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو نہ صرف ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ تاہم اگر اصلاحات کے عمل میں تاخیر یا ہچکچاہٹ ہوئی تو یہ قسط مزید تعطل کا شکار ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں