ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امکان ہے آج رات فلوٹیلا پر کوئی ایکشن ہوجائے : مشتاق احمد خان

گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ آج رات فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا امکان ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ دور سے اب اسرائیلی بحری جہاز نظر آنے لگے ہیں، امکان ہے آج رات فلوٹیلا پر کوئی ایکشن ہوجائے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں۔ اسرائیل نے ان کا موبائل فون جام کردیا ہے اور گزشتہ 36 گھنٹوں سے ان کا موبائل کے ذریعے کسی سے رابطہ نہیں ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیل میرا فون جام کرسکتا ہے لیکن غزہ کی طرف سفر کو نہیں روک سکتا، یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنا موبائل فون سمندر میں پھینک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے ہم سمندر میں مچھلیوں کی خوراک بن جائیں یا اسرائیلی ڈرون کا نشانہ بنیں لیکن غزہ کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔

مشتاق احمد خان نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ غزہ نہیں آسکتے تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر پرامن احتجاج کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں