ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک: رن وے پر طیاروں میں تصادم

نیویارک : نیویارک ائرپورٹ پر 2 طیارے رَن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر ڈیلٹا ائر لائنز کے 2 طیارے رَن وے پر چلتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا،حادثے کے باعث ایک ائر ہوسٹس بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔
مقامی میڈ کے مطابق اندیور ائر کی فلائٹ جو رونوک ورجینیا کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ اس کا پر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جو شارلٹ نارتھ کیرولائنا سے آ کر اترا تھا۔ تصادم کے بعد ایک طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ دوسرے کا پر ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ مسافر اور عملے کو فوری طور پر شٹل سروس کے ذریعے واپس ٹرمینل پہنچا دیا گیا۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں