ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ عدالتی کارروائی سنگجانی جلسہ کیس میں ہوئی، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ تینوں ملزمان میں سے کوئی ایک بھی آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا، جس کے بعد تینوں رہنماؤں کے خلاف باقاعدہ گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ نے وکالت کی، تاہم عدالت نے ان کے دلائل کے باوجود حاضری سے استثنا کی استدعا قبول نہیں کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ تینوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں