ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کو پہلے ہی عالمی سطح پر رسوائی ملی، دوبارہ حرکت کی تو انجام سنگین ہوگا: وزیرِ دفاع

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی فوجی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے ماضی سے بھی زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے شرمندگی اٹھانا پڑی، اور اس کی عزت خاک میں مل گئی۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ کوششیں دراصل انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، اگر بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو پاکستان کی جانب سے پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی اندرونی کمزوریوں کو ظاہر کرتی ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی حرکات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن منصوبے کے باعث اب وہاں روشنی کی ایک نئی کرن دکھائی دے رہی ہے، منصوبے کی حتمی شکل سامنے آنے کے بعد ایک زاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیرِ دفاع نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے، کیونکہ دنیا بھر کے عوام پہلے ہی سڑکوں، بازاروں اور شہروں میں نکل کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جو اس بات کی گواہی ہے کہ ایک  زاد فلسطینی ریاست کا قیام عالمی ضمیر کی ضرورت بن چکا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں