کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبہ سے ہراسانی میں اسکول کا کینٹین ملازم ملوث ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، جب کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم گزشتہ روز ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔