اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کے حق میں 178 جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔
پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اب اسرائیل کو دفاعی ہتھیار، ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد اور درآمد پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اسرائیل پر مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔
یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔