ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنےکی اجازت دے دی

امریکی انتظامیہ نے دفاعی کمپنی رےتھیون (Raytheon) کے خریداروں کی فہرست میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد کمپنی پاکستان کو جدید درمیانہ فاصلے کے فضا سے فضا پر مار کرنے والے ایمریم میزائل بیچ سکے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ترمیم کے نتیجے میں معاہدے کی کل مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان سمیت تیس سے زائد ممالک کو عسکری سازوسامان فراہم کیے جائیں گے جن میں برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا، رومانیہ، قطر، عمان، جنوبی کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، سنگاپور، نیدرلینڈز، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیئم، بحرین، سعودی عرب، اٹلی، ناروے، اسپین، کویت، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں