غزہ:۔ غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں۔ قیدیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ اور بے گھر افراد کی واپسی، فائر بندی سب سے پہلے نافذ ہوگی اور اسی کے ساتھ عمل درآمد کا ٹائم لائن شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں جنگ بندی کے آغاز کے 72 گھنٹے بعد ایک ساتھ 20 اسرائیلی قیدی زندہ حالت میں حوالے کیے جائیں گے۔ شہدا کی لاشوں کا تبادلہ مرحلہ وار اس وقت شروع ہوگا جب قابض افواج رہائشی علاقوں اور شہروں کے مراکز سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔
اسرائیل کی جانب سے 2000 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا، ان میں 250 عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ 1700قیدی وہ ہیں جو گزشتہ دو برس قبل جنگ کے آغاز سے اب تک گرفتار کیے گئے۔ جنگ بندی کے بعد ابتدائی پانچ دنوں میں روزانہ کم ازکم 400 ٹرک امدادی سامان لے کر داخل ہوں گے، بعد ازاں مقدار میں تدریجی اضافہ کیا جائے گا۔
جنوبی غزہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرین کو غزہ شہر اور شمالی علاقے میں واپس جانے کی اجازت ہوگی ۔