ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، طارق فضل چوہدری

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے آج (جمعہ) قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ستائیس اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا جو چار ارب ڈالر سے زائد کی سطح تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی نگرانی کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔منصوبہ بندی کے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی نے ایوان کو بتایا کہ غربت کے خاتمے اور پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چالیس ارب روپے کے منصوبے کا مقصد ملک کے بیس غریب ترین اضلاع کو ترقی دینا ہے۔

مختلف اداروں کی نجکاری کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نجکاری کی پارلیمانی سیکرٹری آسیہ اسحاق صدیقی نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کیلئے بولی سے قبل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت اور خریداری کا معاہدہ اس ماہ کی سترہ تاریخ کو طے ہو جائے گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں