ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیرباد کہہ دیا، روانگی سے قبل عملے سے ملاقات

پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔ اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تاحال استعفیٰ ان کے پرنسپل سیکرٹری کو موصول نہیں ہوا، موصول ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں