برازیلیا: برازیل کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل نے گریجویٹ طلبہ کے ایکسچینج پروگرام (پی ای سی-پی جی ) کے تحت درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کو اسکالرشپ دیتا ہے جو برازیل کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق پی ای سی-پی جی 2026 ءپروگرام کے تحت طلبہ مکمل ماسٹرز، مکمل ڈاکٹریٹ یا سینڈوچ ڈاکٹریٹ پروگراموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ نصاب بین الاقوامی اسکالرز کو برازیل میں تعلیم حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں جدید تحقیق میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔ واضح رہے کہ پی ای سی-پی جی برازیل کی حکومت کا ایک طویل عرصے سے جاری اقدام ہے، جس کا مقصد ترقی پزیر ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔