نیویارک: صدر ٹرمپ کے مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم عاید کردی گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم عاید کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لٹیشیا جیمز پر فرد جرم وفاقی گرینڈ جیوری نے ورجینیا میں عاید کی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل پر 2023 ءمیں جائداد خرید نے سے متعلق بینک فراڈ کا الزام ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نیویارک اٹارنی جنرل اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک اٹارنی جنرل نے 2021 ءمیں ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں عدالت نے ٹرمپ پر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عاید کیا تھا۔