ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی،مریم نواز

 لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے، سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی، پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

سعودی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو پاکستانی عوام نے بے حد سراہا ہے، اس وفد کی آمد پنجاب کے لیے خوش بختی کی علامت ہے، پنجاب کی حکومت اس وقت جدید خطوط پر کام کر رہی ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، مجھے اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، وہ جس انداز میں ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں، انہیں سننا ایک اعزاز کی بات ہے،وہ مملکت کو جدت کی نئی بلندیوں کی جانب لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ولی عہد نے مجھ سے کہا کہ میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ آپس میں بات کیا کریں، بالکل یہی بات میں اپنی ٹیم سے بھی کہتی ہوں۔سعودی پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بہترین میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم نے یہاں آنے سے قبل سرکاری اور نجی شعبے میں موجود امکانات کا مطالعہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں خاص طور پر زراعت۔ پنجاب کی زمینیں بہت زرخیر ہیں، ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پنجاب سے شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے۔شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں